04:29 pm
 برطانوی اخبار کی خبراتنی چھوٹی نہیں ، شہباز گل

برطانوی اخبار کی خبراتنی چھوٹی نہیں ، شہباز گل

04:29 pm

لاہور(سی پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تون لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے اور نہ ان کی جان کو لالے نہ پڑتے ، پیسے نہیں کھائے توصحافی کوعدالت میں چیلنج کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانوی اخبار کی خبراتنی چھوٹی نہیں ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی توان کوجان کے لالے
نہ پڑتے. ان کے گلو بٹ برطانیہ میں صحافی کو ہراساں کررہے ہیں۔شہبازگل کا کہنا تھا ان لوگوں کو ہر چیز میں سے پیسہ کھانے کی عادت ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی تو ن لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے، ان لوگوں نے رقم نہیں کھائی تو صحافی کو عدالت میں چیلنج کریں۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ( ن) لیگ کی شرمناک حرکت کی تحقیقات کروائیں گے، مریم نواز کے لیے جھوٹ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، جو تصاویر دکھائی گئی وہ ایک سال پرانی ہیں ہم نے خود شیئر کیں۔

تازہ ترین خبریں