05:18 pm
میٹرک فیل رکن اسمبلی مہمان خصوصی بن کر پوزیشن ہولڈر ز طلبا کو انعامات دیتا رہا

میٹرک فیل رکن اسمبلی مہمان خصوصی بن کر پوزیشن ہولڈر ز طلبا کو انعامات دیتا رہا

05:18 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبا اور طالبات کی تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تاہم انکشاف ہو اہے کہ وہ خود میٹرک فیل ہیں۔ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 106 سے رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور کھیل ہیں
۔ملک عمر فاروق نے رواں تعلیمی سال کیلیے فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان کیلیے پرائیوٹ طالب علم کے طورپرانرولمنٹ کرائی تھی تاہم وہ ہرپرچے میں غیرحاضر رہے اور فیل قرار پائے۔ میٹرک کے سالانہ نتائج میں ملک عمر فاروق خود تو غیرحاضری کی بنیاد پر فیل قرار پائے لیکن انہوں نے تعلیمی بورڈ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبا میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیرون ملک سے کاروبار چھوڑ کر قوم کیلیے کچھ کرنے آیا ہوں، یہ مشکل وقت ہے لیکن اس سے میرا حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میرا وژن کچھ اور ہے، تعلیم وہی ہے جو اخلاق اور وژن میں نظر آئے۔

تازہ ترین خبریں