05:03 am
  ن لیگ باتیں کرتی رہ گئی حکومت نے چپ چاپ اپنا کام کردکھایا

ن لیگ باتیں کرتی رہ گئی حکومت نے چپ چاپ اپنا کام کردکھایا

05:03 am

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاکستان سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اہل خانہ کو بھی لندن سے واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی کرپشن سے متعلق شائع ہونے والی خبر سے متعلق کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے اس خبر پر کام کر رہا تھا۔اس مقصد کے لیے تعلقات استعال کر کے آفتاب محمود کا انٹرویو کیا جب کہ شہزاد اکبر سے لندن میں ملاقات ہوئی
جس کے بعد انہوں نے بھی تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی امداد نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کو اجاگر کرنا ہے۔برطانوی صحافی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ شہزاد اکبر اور پاکستانی وکلاء شہباز شریف کی فیملی کو لندن سے پاکستان واپس لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔جب کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر معاہدہ ہوا ہے جو میں نے خود دیکھا ہے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پلے بارگین کی آپشن استعمال کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں موجود اسحاق ڈار پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔اسی لیے اسحاق ڈار نے اپنے ایک دوست کے ذریعے حکومت کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ اسحاق ڈار نے پیش کش کی ہے کہ حکومت انہیں بتائے کہ ان کہ وجہ سے قومی خزانے کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ ان کے ذمے جو بھی پیسے بنتے ہوئے، وہ اس رقم کو دینے کیلئے راضی ہیں۔ انہیں بس پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے، اور گرفتار نہ کیا جائے۔ چوہدری غلام حسین اور تجزیہ کار و سینئر صحافی صابر شاکر نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ بیرون ملک ایک اکاونٹ پکڑا گیا ہے جس میں ایک ارب ڈالرز کی رقم موجود ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ اکاونٹ اسحاق ڈار کا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق پکڑے جانے والے اکاونٹ میں موجود رقم بھی حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ اسحاق ڈار ہر صورت پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور خود پر مقدمات بھی ختم کروانے کے خواہاں ہیں۔ اسی لیے سابق وزیر خزانہ حکومت کی جانب سے دی گئی پلی بارگین کی آپشن قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں