06:18 am
 ویڈیو تنازع کے بعد میری اور خاندان کی زندگیوں کو خطرہ ہے،جج ارشد ملک

ویڈیو تنازع کے بعد میری اور خاندان کی زندگیوں کو خطرہ ہے،جج ارشد ملک

06:18 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے درخواست میں کہا ہے کہ ویڈیو تنازع کے بعد میری اور خاندان کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک نے وزارت قانون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر درخواست کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے دی جانی والی سیکورٹی بھی واپس نہ لی جائے۔ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی استدعا پر انھیں مزید سیکورٹی دینے کیلئے وزارت قانون اب وزارت داخلہ کو خط لکھے گی۔ جج ارشد ملک نے اس حوالے سے آج وزارت قانون میں اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی۔

تازہ ترین خبریں