06:42 am
پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی

پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی

06:42 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے
کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں