07:17 am
ارشد ملک ویڈیو کیس: جج کا معاملہ عدالت دیکھے گی، سپریم کورٹ

ارشد ملک ویڈیو کیس: جج کا معاملہ عدالت دیکھے گی، سپریم کورٹ

07:17 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جج ارشد ملک کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل جاری ہیں جب کہ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہا گیا کہ ویڈیو کے معاملے پر ازخود نوٹس لیں ،
لوگوں کے کہنے پر کوئی کام کریں گے تو کیا ہم آزاد ہونگے؟عدالت نے مزید کہا کہ ازخود نوٹس کسی کے مطالبے پر لیں تو یہ ازخود نوٹس تو نہ ہوا، جج کا معاملہ عدالت دیکھے گی، جو دھول بھی اٹھ رہی ہے اسے چھٹنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں