08:17 am
بیرون ملک سے رقو م بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سے رقو م بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

08:17 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ترسیلات زر قانونی ذرائع سے بھجوانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ’’قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھجوانے والوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے پر کام کر رہے ہیں
جس سے انہیں بہت ساری سہولیات میسر ہوں گی‘‘۔انہوں نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر یقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں