09:47 am
فردوس عاشق اعوان نے شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرلیا

فردوس عاشق اعوان نے شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرلیا

09:47 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا اگر شہباز اینڈ سنزبشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتریہی ہے
کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے۔فردوس عاشق اعوان نے ‏شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہاکہ چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا اورانکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چوری اورسینہ زوری اب نہیں چلے گی، پہلی حکومت چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ۔

تازہ ترین خبریں