10:17 am
 این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی،خواجہ محمد آصف

این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی،خواجہ محمد آصف

10:17 am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی جماعت این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے جذباتی انداز میں تقریر کیں اور اپنے حریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں لیتے،
نواز شریف کا نام مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے اور نواز شریف کا نام بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کے اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، ان کے خلاف کیس عدالتوں میں ہے، ایون سے کہتا ہوں کہ انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

تازہ ترین خبریں