01:41 pm
حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بڑی پابندی لگا دی

حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بڑی پابندی لگا دی

01:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بڑی پابندی لگا دی، پابندی نہ کرنے والے شخص پر 50ہزار سے 50لاکھ تک جرمانہ ہوگا ۔۔۔وفاقی حکومت نےاسلام آباد میں پلاسٹک کے شاپر بیگز پر پابندی لگا دی۔ وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پرپابندی کا اطلاق 14اگست سے ہوگا، بعد میں شاپنگ بیگ استعمال پر50 ہزار سے50 لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا۔
وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کا اطلاق 14اگست سے ہوگا۔ 14 اگست کے بعد پلاسٹک کے شاپنگ بیگزکے استعمال پر جرمانہ ہوگا۔ امین اسلم نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کا آغاز اسلام آباد سے کیا جارہا ہے۔ شاپنگ بیگز استعمال کرنے والوں پر50 ہزار سے50 لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا۔ اگریہی حالات رہے تو2050ء تک سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ شاپنگ بیگ ہوں گے۔ امین اسلم نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک کے شاپنگ بیگ استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست سے اسلام آباد میں ایک لاکھ شاپنگ بیگ تقسیم کریں گے، شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی سے پاکستان کلین اور گرین بن سکے گا۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کوڈیلی میل میں شائع خبرسے جڑے اعداد شمار، دیگر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔ ہر وزارت کے اندرافسران کی کمی کو باضابطہ طورپرپورا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک فیصلے پر کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے۔ ریکوڈک کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں