03:30 pm
 بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے ”مراعاتی کارڈ“ لانچ

بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے ”مراعاتی کارڈ“ لانچ

03:30 pm

اسلا م آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) بیرونی ممالک سے رقوم بھجوانے والے پاکستانیوں کےلئے ایک اچھی خبر آگئی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے ”مراعاتی کارڈ“ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ”وہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھجوانے والوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے پر کام کر رہے ہیں
جس سے انہیں بہت ساری سہولیات حاصل ہوں گی۔“ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں