05:36 am
حسن، حسین، علی عمران، سلیمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کی جائینگی: شہزاد اکبر

حسن، حسین، علی عمران، سلیمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کی جائینگی: شہزاد اکبر

05:36 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حسن نواز، حسین نواز، علی عمران، سلیمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کی جائینگی۔۔ یہ سارے مفرور ہو چکے ہیں، ان کے نام پرجو جائیدادیں، بینک شیئرز کو بھی اٹیچ کیا جائے گا،
انہوں نے کچھ جرائم برطانیہ کی سرزمین پربھی کیے، ہم نے بھی صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن میں شریف خاندان کے بیٹے اور داماد اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ ان اشتہاریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی کاعمل جلد شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں