06:48 am
لاہور میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق

لاہور میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق

06:48 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہور کے قریبی علاقے فیروز والا میں شدید بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی مون سون بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا۔
سمن آباد، گلبرگ، شاہدرہ اور شام نگر سمیت دیگر علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جب کہ گاڑیاں بند ہونے سے کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔شدید بارش کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔لاہور کے قریبی علاقے فیروز والا میں بارش کے بعد بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں بھی ایک بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جب کہ دیگر حادثات میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین خبریں