07:06 am
پیرس سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز خوفنا ک حادثے کا شکار

پیرس سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز خوفنا ک حادثے کا شکار

07:06 am

سیالکوٹ(صباح نیوز)پیرس سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز خوفنا ک حادثے کا شکار ، طیارے میں 342مسافرسوارتھے ۔۔۔۔پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی
تاہم پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔متاثرہ طیارے کے مسافر شکوہ کناں ہیں کہ وہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد صبح 8 بجے سے طیارے میں ہی موجود ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ رن وے کے اوپر پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پر پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، فلائٹس شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔‎

تازہ ترین خبریں