07:22 am
سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا

07:22 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حا فظ محمد سعید لا ہور سے گو جرا نوا لہ جا رہے تھے۔حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔مارچ 2019 میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیا القرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد کو بھی اپنی تحویل میں لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں