07:47 am
لاہور میں شدید بارش کے بعد وزئر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار خود بچیوں اور خواتین کو اپنی گاڑی پر بیٹھا کر منزل تک پہنچاتے رہے

لاہور میں شدید بارش کے بعد وزئر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار خود بچیوں اور خواتین کو اپنی گاڑی پر بیٹھا کر منزل تک پہنچاتے رہے

07:47 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے لاہور کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے لاہور کے علاقوں میں بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائرہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبے بنانے والوں نے نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا کو تمام شاہراؤں سے پانی نکالنے کی ہدایت کی۔عثمان بزادر نے بارش میں پھنسے بچوں اور خواتین کو اپنی گاڑی میں لفٹ بھی دی۔

تازہ ترین خبریں