06:08 pm
تھپڑ مارنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سمیع ابراہیم پر ایک اور حملہ ، کیا کام کر ڈالا ؟ جانیں

تھپڑ مارنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سمیع ابراہیم پر ایک اور حملہ ، کیا کام کر ڈالا ؟ جانیں

06:08 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تھپڑ مارنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سمیع ابراہیم پر ایک اور حملہ ، کیا کام کر ڈالا ؟ ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک وزت کے دعویٰ میں کہا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
سمیع ابراہیم نے مجھے غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا جس کی وجہ سے میرا سیاسی کیرئیر اور نجی زندگی شدید متاثر ہوئی'۔انہوں نے کہا کہ 'سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ مل کر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہا ہوں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے سازشیں کر رہا ہوں'۔اپنی پٹیشن میں انہوں نے کہ 'ایک وفاقی وزیر کے خلاف یہ نہایت سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جس سے میری سیاسی حیثیت کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی خدشات پیدا ہوئے تھے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'سمیع ابراہیم نے میری ساکھ اور سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانے کا کہہ کر مجھ سے تاوان وصول کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر انہوں نے مجھے بدنام کرنے کی مہم چلائی جو پاکستان کے پینل کوڈ میں جرم ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے'۔انہوں نے اپنی پٹیشن مین سمیع ابراہیم کو طلبی کا سمن جاری کرنے اور قانون کے مطابق سزا دینے کی بھی استدعا کی۔عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے صحافی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم میں تنازع گزشتہ ماہ سامنے آیا جب وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر صحافی کے الزامات پر سخت رد عمل دیا تھا۔سمیع ابراہیم نے بول ٹی وی پر ایک پروگرام میں فواد چوہدری کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ان پر وزیر اطلاعات کے عہدے پر سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔بعد ازاں اس ہی ماہ صحافی نے فیصل آباد کے منصور آباد تھانے میں فواد چوہدری کے خلاف تھپڑ مارنے کی شکایت دائر کی تھی۔سوشل میڈیا پر پھیلی سمیع ابراہیم کی شکایت کی کاپی جسے سمیع ابراہیم نے بھی ری ٹویٹ کیا تھا، میں لکھا تھا کہ فواد چوہدری نے انہیں تھپڑ مارا اور گالیاں دیں۔درج کی گئی شکایت میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔بعد ازاں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کو 2 اداروں کے درمیان تصادم کے بجائے دو افراد کے درمیان تنازع سمجھا جانا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ  کرایاگیا؟

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ کرایاگیا؟

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا