06:37 pm
پاکستان سے 8لاکھ فحش ویب سائٹس بند کر دی گئیں

پاکستان سے 8لاکھ فحش ویب سائٹس بند کر دی گئیں

06:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے بتایا ہے کہ فحش ویب سائٹس دیکھنے کے رجحان میں کمی آگئی ہے. سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا‘ چیئرپرسن روبینہ خالد نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے کہ گھر سے 14 من سونا نکلا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ فیس بک کو اس معاملے پر لکھ دیا ہے،
7 ہفتوں میں رپورٹ ملے گی. پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے چائلڈ پورنو گرافی (بچوں کی فحش ویڈیوز) سے متعلق ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پورنوگرافی سے متعلق 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی جاچکی ہیں جن میں چائیلڈ پورنوگرافی کی 2 ہزار 384 ویب سائٹس شامل ہیں، پاکستان اس سلسلے میں انٹر پول سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم وی پی این اور پروکسیز کے ذریعے فحش مواد دیکھا جارہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے نے 11ہزار پراکسیز بلاک کردی ہیں. عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ وی پی این کی مانیٹرنگ کے لئے پی ٹی اے نیا طریقہ کار لانے کی کوشش کر رہے ہیں، گوگل نے پاکستان میں فحش مواد کی مانیٹرنگ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور فحش مواد کی روک تھام کی حوصلہ افزائی کی ہے، اب اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوام فحش ویب سائٹس کا صرف یو آر ایل دے دیں وہ سائٹ بلاک ہوجائے گی، پی ٹی اے فحش مواد سے متعلق یو آر ایل کی کوئی درخواست رد نہیں کرتا.

تازہ ترین خبریں

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی،یاسمین راشد

پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی،یاسمین راشد

پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

تاریخ کی بدترین کرپشن’’گھبرانا نہیں بندہ تابعداراور ہینڈسم ہے‘‘،احسن اقبال

تاریخ کی بدترین کرپشن’’گھبرانا نہیں بندہ تابعداراور ہینڈسم ہے‘‘،احسن اقبال

 تیمورتالپور کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے پرگورنرسندھ آگ بگولہ

تیمورتالپور کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے پرگورنرسندھ آگ بگولہ

نانی اماں کوجسٹس قیوم جیسے ججز پسند ہیں،فردوس

نانی اماں کوجسٹس قیوم جیسے ججز پسند ہیں،فردوس

بلدیاتی انتخابات :سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

بلدیاتی انتخابات :سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

کورونا ویکسین ہفتے کوچین سے پاکستان پہنچ جائیگی

کورونا ویکسین ہفتے کوچین سے پاکستان پہنچ جائیگی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا