06:45 pm
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آگیا

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آگیا

06:45 pm

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عالمی عدالت انصاف کے مسلمان جج عبد القوی احمد یوسف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے بھارت کی جانب سے کلبھوشن کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ فیصلہ سننے کے لیے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں دی ہیگ پہنچ گئی تھی۔ کلبھوشن کیس میں بھارت کا مطالبہ مسترد کیا جائے، پاکستان کا عالمی عدالت میں مؤقف کلبھوشن کیس کا فیصلہ سننے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد ہالینڈ پہنچ گیا تھا، ڈی جی سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل بھی پاکستانی وفد میں شامل تھے۔
بھارت نے نیوی کمانڈر کلبھوشن جادھو کی بریت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔ بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے کی تھی جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان کر رہے تھے۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے۔ پاکستان نے جواب الجواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن جادھو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔ 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن جادھو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔ لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی جب کہ اس ملاقات میں کلبھوشن نے والدہ اور اہلیہ کے سامنے جاسوسی کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین خبریں

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

 وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا

طویل بندش کےبعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

طویل بندش کےبعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

شیخوپورہ: اجتماعی زیادتی کے 2 مفرور ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ: اجتماعی زیادتی کے 2 مفرور ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک