07:09 pm
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے تحفہ تیار۔۔ ایسی چیز جس امریکی صدر ٹرمپ 40سال تک یاد رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ہر روز ایک نئی خبر سننے کو ملتی ہے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہےکہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پینٹنگ تحفے میں دیں گے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کی جانے والی پینٹنگ اُونٹ کی کھال سے بنے گُلدان پر بنائی گئی ہے جس کے بارے میں حنیف اللہ نامی آرٹسٹ نے بتایا کہ یہ ملتان کی قدیم دستکاریوں میں سے ایک ہے۔ ملتان کے معروف آرٹسٹ حنیف اللہ کو یہ کام وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سونپا گیا تھا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ حنیف اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کام لوک ورثہ کی وزارت کی جانب سے دیا گیا تھا ، بلاشُبہ یہ کام مشکل تھا لیکن میرے لیے اسے انجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چھوٹے سے گلدان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ پینٹ کرنے سے زیادہ ان کا ہئیر اسٹائل بنانا مشکل تھا۔ حنیف نے بتایا کہ اس پینٹنگ کو مختلف اقسام کے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت محنت سے بنایا گیا ہے جو کم از کم 30 چالیس سال تک ایسے ہی رہیں گے۔ حنیف نے مزید بتایا کہ وہ اس سے قبل ایسے گُلدانوں پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امیر قطر کی پینٹنگز بھی بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید 

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 