03:50 pm
342مسافروں سے بھری پیرس سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے حوالے سے بڑی خبر

342مسافروں سے بھری پیرس سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے حوالے سے بڑی خبر

03:50 pm

سیالکوٹ (این این آئی)پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔متاثرہ طیارے کے مسافر شکوہ کناں ہیں کہ وہ سیالکو ٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد صبح 8 بجے سے طیارے میں ہی موجود ہیں۔دہلی: مون سون کے سیزن نے جنوبی ایشیا میں تباہی مچا دی، نیپال اور بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 200 کا ہندسہ عبور کر گئی.

تازہ ترین خبریں