09:24 pm
 نو کنال کا گھر ، دو بڑی گاڑیاں ، 9پلاٹ  منجمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نیب لاہور نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر ہدایات دی ہیں جس کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی 2 رہائش گاہیں 87 ایچ اور 96 ایچ ہیں اور یہ دونوں رہائش گاہیں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام ہیں۔نیب خط کے مطابق ڈونگا گلی میں 9 کنال کا مکان بھی ان کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کے نام ہے۔نیب خط میں بتایا گیا ہے کہ ہری پور میں شہبازشریف کا ایک پلاٹ،
کاٹیج اور وِلا ان کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے نام ہے جب کہ ڈیفنس لاہور کے فیز 5 میں شہباز شریف کے 2 مکان بھی تہمینہ درانی کے نام ہیں۔نیب خط میں کہا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 9 پلاٹ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے نام ہیں۔نیب کے خط میں شہباز شریف کے نام 2 بڑی گاڑیاں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے خط کے مطابق یہ جائیدادیں اور کاریں نہ فروخت کی جاسکیں گی اورنہ ہی انہیں کسی اور کے نام پر ٹرانسفر کیا جاسکے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔برطانوی اخبار، وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ میں موجود ہے

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 