02:13 pm
 مطالبات کے حق میں نرسوں کا احتجاج، سی ایم ہاؤس جانے پر پولیس کا کریک ڈاؤن

کراچی(نیوز ڈیسک ) مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی سندھ بھر کی نرسوں کے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور متعدد نرسوں کو گرفتار کرلیا۔سندھ بھر کی نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب سے احتجاجاً وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے پر رکاوٹیں لگادیں۔نرسوں نے
وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو پی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے روک دیا، مظاہرین کے آگے جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔نرسوں کے احتجاج کے باعث پی آئی ڈی سی جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی روڈ اور سلطان آباد کی طرف موڑا جارہا ہے۔ٹریفک جام کے باعث پی آئی ڈی سی سےشاہین کمپلکس تک ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں اسکول کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں، پولیس نے شاہین کمپلکس سے ضیاءالدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی پولیس میں تقرری وتبادلے،نوٹیفیکیشن جاری

براڈ شیٹ کا ہرصفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کی کہانی ہے،فردوس

وفاقی حکومت نے70ارب مالیت کے بڑےصحت بارے منصوبے کی منظوری دیدی،اسد عمر