09:38 am
شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلازے کے قریب روک لیا گیا

شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلازے کے قریب روک لیا گیا

09:38 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کررکھا تھا لیکن انہوں نے آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا جہاں نیب حکام انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں