01:41 pm
جیسی کرنی ویسی بھرنی ، جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے الوں کی اپنی شرمناک وڈیو لیک ہو گئی

جیسی کرنی ویسی بھرنی ، جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے الوں کی اپنی شرمناک وڈیو لیک ہو گئی

01:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسی کرنی ویسی بھرنی ، جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے الوں کی اپنی شرمناک وڈیو لیک ہو گئی ۔۔۔جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق کی اپنی ویڈیو سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار میاں طارق کی لوگوں کو دھمکانے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں میاں طارق کو کسی شخص کو دھمکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میاں طارق اس شخص پر اثرو رسوخ کا دھونس جما رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں طارق نے رقم کے لیے آنے والے شخص کو گالیاں دیں۔میاں طارق نے شہری کو دھمکی دی اور کہا کہ جو کرنا ہے کر لو۔اب سے کچھ دیر قبل ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا میاں طارق کے دفتر پر چھاپے کے دوران اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ دفتر کے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ میاں طارق سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے میاں طارق کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔.ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے گرفتار کیا گیا۔میاں طارق کا تعلق ملتان سے ہے۔ایف آئی اے کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزم احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سکینڈل میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزم کو 19جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں۔ جج نے ملزم سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہیں گے؟ جس پر میاں طارق نے کہا کہ مجھے گرفتار کر کے مجھ پر تشدد کیا گیا۔تشدد کی وجہ سے میری ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔۔ایک رپورٹ میں میاں طارق کے بارے میں اہم انکشافات ہوئے تھے۔ میاں طارق سےسینکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز ملی ہیں جن میں 15 سیاستدانوں کی ویڈیوز بھی شامل ہے اور کئی سرکاری افسران بھی ویڈیوز کی وجہ سے اس کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے