09:59 pm
لیڈر بننے کےلئے میں نے بہت جدو جہد کی، مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ انتخابات سے قبل چْن چْن کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے رابطے کیے گئے اور انتخابات کے روز جب تک مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کیے گئے اْس وقت تک انتخابی نتائج روکے گئے اس کے باوجود حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے۔ حکومت کے ہاتھ سے اداروں کی بیساکھی ہٹائیں تو یہ منہ کے بل گرے گی۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے مجھے جیل میں ڈالا
جہاں تین مہینے کی بے گناہی میں جیل کاٹی، وہاں کپڑے بھی دھوئے، چوہوں والا کھانا بھی کھایا، یہ بہت اچھا ہوا کہ جیل میں میری ٹریننگ ہوئی جس سے مزید مضبوط ہوگئی ہوں۔سیاسی حکمت عملی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ جس راستے کا انتخاب انہوں نے کیا اس کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے، اْن کے خلاف ڈان لیکس بنا، اس میں کوئی لینا دینا نہیں تھا، پاناما لیکس بنا جس میں جیل بھی کاٹی اور اس دوران والدہ کا بھی انتقال ہوا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج نے جب یہ کہہ دیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت نہ دینے کے لیے ان پر دباوَ ہے اور وہ جج آج انصاف کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ احتساب کا پورا فساد بنا کر جو وزرائے اعظم کے ساتھ کیا جاتا ہے یہ صرف نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوا، بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو بھی اس کی زد میں آئے، ان کی جنگ صرف نواز شریف تک محدود نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مردوں کی جماعت رہی ہے اور ایک خاتون کا لیڈر کے طور پر سامنے آنا آسان نہیں تھا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری