09:09 pm
آئندہ ایک ہفتے کے دوران تباہ کن سیلابی ریلوں اور بارشوں کا امکان ہے

آئندہ ایک ہفتے کے دوران تباہ کن سیلابی ریلوں اور بارشوں کا امکان ہے

09:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کا گلیشئر پھٹنے والا ہے، تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری، آئندہ ایک ہفتے کے دوران شمالی علاقہ جات میں تباہ کن سیلابی ریلوں اور بارشوں کا امکان ہے، خطرناک علاقوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔
گلیشئرز کے پھٹنے سے تباہ کن بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جبکہ اس باعث گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقے بڑی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اس صورتحال میں خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں مقیم لوگوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشیں ہوں گی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا

(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں کورونا وائرس سے42افرادجاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے42افرادجاں بحق

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔