10:18 pm
حکومت کا ڈیل کیلئے شریف خاندان سے رابطہ، مذاکرات کیلئے ایسی کیاپیشکش کی جومریم نواز نے فوراََ مسترد کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جہاں احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار اب معطل ہو چکا ہے۔ہ ہم سے بات چیت کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ہم اس کے لئے تیار نہیں ، میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کرسکتے۔ جس پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا
کہ وہ کون سے لوازمات ہیں ؟جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینا پڑتی ہے اور اصولوں کی قربانی دینے کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے جتنے قائدین کو گرفتار کریں ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔پارٹی احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پارٹی کی مشاورت سے سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے جب کہ اگر کسی سیاسی جماعت کے بغیرملک گیر ہڑتال ہوسکتی ہے تویہ حکومت کی ناکامی ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ میں تو موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہوں لیکن عوام انہیں مدت مکمل نہیں کرنے دیں گے کیونکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کیس کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوتا۔ کیا یہ اس الزام میں مجھے دوبارہ سزا دیں گے؟ اگر ویڈیو اتنی خراب تھی تو جج کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ میں نے مناسب ثبوت دکھایا بجائے اس پر ایکشن لینے کے جج کو ہی نکال دیا گیا۔ سوشل میڈیا کو نشانہ بنانے والی حکومت کمزور ہے،آوازیں نہیں ۔ وہ آوازیں بہت مضبوط ہیں جنہیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ " نواز شریف کو رہا کرو"۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد کارکن کو احتساب عدالت کے باہر سے گرفتار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل