10:19 pm
آپ بھی جلد شاہد خاقان کےہمراہ ہونگے، حکومت نے سابق وزیراعلیٰ کوخبردار کردیا

آپ بھی جلد شاہد خاقان کےہمراہ ہونگے، حکومت نے سابق وزیراعلیٰ کوخبردار کردیا

10:19 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ہونے والی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتوں نے واویلا مچا رکھا ہے۔حالانکہ پوزیشن کے سبھی سرکردہ لیڈروںکے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں جبکہ اعلیٰ قیادت پہلے ہی جیل میں بند ہے۔تاہم اب آہستہ آہستہ دیگر لوگوں کو بھی جیل میں ڈالنے کی منصوبہ بندی پر کام کیاجا رہاہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں دھواں دھار تقریر کی اور اس کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے بھی سوشل میڈیا سائٹ پر خو ب بھڑاس نکالی۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، دبائو سے احتساب کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔شہباز شریف غم نہ کریں،
اپنی کرپشن کے باعث جلد شاہد خاقان کے ہمراہ ہوں گے۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے، ایل این جی کیس بھی ہمارے دور میں نہیں بنایا گیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ کرپٹ لیگ کے ناکام صدر نے کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرگئے آج پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عوام کی فلاح کا جھوٹا راگ الاپنے والے ہڑتالیں کرانا چاہتے ہیں، نواز۔شہباز شریف کا پورا ٹبر کرپشن اور کمیشن میں ملوث رہا ہے، قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے ٹی ٹی اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال کو بھی ناررووال کرپشن کیس میں جواب دینا ہوگا، کرپٹ لیگ کا شیرازہ بکھر چکا ہے، ان کے ممبران بھی ان کی چوری کا دفاع کر کر کے تنگ آگئے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کرلیا، انہیں آج نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز