10:24 pm
تین ارب کی ڈیل راتوں رات 200ارب تک کیسے پہنچ گئی،شاہد خاقان نے قطر سے آنیوالی گیس کی ڈیل میں کیا کارنامہ کیا

تین ارب کی ڈیل راتوں رات 200ارب تک کیسے پہنچ گئی،شاہد خاقان نے قطر سے آنیوالی گیس کی ڈیل میں کیا کارنامہ کیا

10:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگار رؤف کلاسرا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قطر سے ہونے والی ڈیل کی اندرونی کہانی بتا دی ۔ اپنے حالیہ کالم میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ 2004ء میں یہ فیصلہ ہوا کہ قطر سے جو گیس آئے گی اس کے لیے پورٹ قاسم پر ایک فلوٹنگ ٹرمینل کی ضرورت ہے۔ ای سی سی کو جو دستاویزات بھیجی گئیں ان کے مطابق شروع میں اس کی لاگت تین ارب روپے لگائی گئی۔پھر راتوں رات اس کی لاگت کو تیرہ ارب روپے کر دیا گیا۔جس کا مطلب ہے کہ اس ڈیل میں دس ارب روپیہ کمایا گیا۔
ساتھ ہی جس پارٹی کو وہ ٹھیکہ دیا گیا وہ پاکستان کے خلاف تھی۔ اس کے مطابق اینگرو کراچی کو اگلے پندرہ سال تک روزانہ دو لاکھ بہتّر ہزار ڈالرز ملیں گے، چاہے ٹرمینل استعمال ہو یا نہ ہو۔یوں تیرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کے بدلے میں اگلے پندرہ سال تک دو سو ارب روپے اس پارٹی کو دینا ہوں گے۔ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ حکومت خود ہی تین ارب روپے کا ٹرمینل لگاتی تاکہ پیسہ بچتا، لیکن ایک پرائیویٹ پارٹی کو دو سو ارب روپے کی ڈیل دی گئی۔ اب اس پارٹی کو2014ء سے روزانہ تین کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ یوں پہلے سال میں ہی اس پارٹی نے تیرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری پوری کر لی ہے اور اگلے چودہ سال تک یہ ڈیڑھ سے دو سو ارب روپے منافع کمائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہاں ہوتا ہے کہ تیرہ ارب روپے کے بدلے آپ کو پندرہ سالوں میں دو سو ارب روپے کے قریب منافع ملے۔مزے کی بات ہے کہ سب کام پاکستان میں ہورہا تھا، پارٹی بھی پاکستانی تھی، لیکن ادائیگی کا معاہدہ ڈالرز میں ہوا۔ یوں جوں جوں ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے اس پارٹی کو گھر بیٹھے روزانہ فائدہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں گیس اور پٹرول فیلڈ کا منافع اٹھارہ سے بیس فیصد ہوتا ہے جبکہ مذکورہ کمپنی کو 44 فیصد تک کا منافع دیا گیا۔ اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ اسی کمپنی کے ایک ملازم عمران الحق کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایم ڈی لگا دیا گیا اور ماہانہ تنخواہ 80 لاکھ روپے تک رکھی گئی۔اس پر سپریم کورٹ نے بھی سوموٹو لیا تھا، جس پر انہیں ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک ڈیل کی کہانی ہے جو شاہد خاقان عباسی نے کی تھی۔ پاکستان کا پیسہ ہو تو روزانہ دو لاکھ بہتر ہزار ڈالر ایک پارٹی کو دے دیا جاتا ہے، پندرہ برس تک، چاہے ان کا ٹرمینل استعمال ہو یا نہ ہو، لیکن اگر گھر پر برتھ ڈے پارٹی ہو اور جیب سے بل دینا ہو تو یہ سادہ وزیراعظم صرف ڈیڑھ سو روپے کا کیک منگواکر کاٹتا ہے اور ان کے حامی انہیں ٹویٹ کر کے فخر سے کریڈٹ لیتے ہیں کہ دیکھیں ہمارا سادہ وزیراعظم۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گذشتہ روز نیب نے حراست میں لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل