10:26 pm
میں کوئی وکیل نہیں کروں گا اور اپنا کیس خود لڑوں گا،بھری عدالت میں شاہد خاقان عباسی کا ایسااعلان

میں کوئی وکیل نہیں کروں گا اور اپنا کیس خود لڑوں گا،بھری عدالت میں شاہد خاقان عباسی کا ایسااعلان

10:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی کوٹی اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے وکیل کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی وکالت خود کروں گا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ کیا کہنا چاہیں گے ؟ جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا 90 روز کا ریمانڈ دیں تاکہ میں نیب کو کیس سمجھا سکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کو تاحال ایل این جی کیس سمجھ ہی نہیں آیا۔ انہوں نے جج سے درخواست کی کہ مجھے گھر سے پرہیزی کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے۔دوران سماعت نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو گذشتہ روز ایل این جی کیس میں گرفتار کیا۔نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیے جانے پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو تیرہ روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ عدالت نے یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گذشتہ روز نیب نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف بننے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا ، اس حوالے سے ان پرالزام عائد ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔دو روز قبل قومی احتساب بیورو کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث گذشتہ روز نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں گذشتہ روز حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد