10:27 pm
پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر میں دبائو میں آگئے

پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر میں دبائو میں آگئے

10:27 pm

اشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کی وجہ سے کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے دباؤ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے لیے قائل ہوئے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیداروں نے وائٹ ہاؤس کو پیغام بھجوایا تھا
کہ پاکستان کی نئی لیڈرشپ کے ساتھ معاملات کو احسن طورپر حل کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ عمران خان کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی جائے اور فیس ٹو فیس مذاکرات کے ذریعے بعض تصفیہ طلب ایشوز پر بھی کُھل کر بات کی جائے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے ۔پینٹاگون کا ماننا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو وہی پروٹوکول دیا جائے جو جنوبی ایشیا کے رہنماؤں کو دورہ واشنگٹن کے موقع پر دیا جاتا ہے جس میں امریکی ایوان بالا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ سرکاری لنچ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ لیکن واشنگٹن میں پاکستان کی ناقص سفارتکاری کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔بھارتی سفیر ہراش وردھان شرینگلا نے مختلف سفارتی ذرائع استعمال کر کے ایوان بالا کے مشترکہ خطاب کی دعوت کو رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان پہلی باضابطہ ملاقات میں پاکستان کو ایڈ اور ٹریڈ کے پیکیج کو افغانستان ، بھارت اور پاکستان میں کام کرنے والی کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن سے مشروط کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔اس حوالے سے امریکی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدیدار عمران خان کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ آرہے ہیں، ایسا کر کے واشنگٹن کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سویلین حکومت اور ملٹری فورسز ایک پیج پر ہیں ۔عالمی برادری کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں جو جرأت مندانہ اقدامات کیے ان کا تسلسل جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے جہاں وہ 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد