11:11 pm
نوید اکرام زلزلہ متاثرین کے پیسے سے زمین خرید رہا تھا

نوید اکرام زلزلہ متاثرین کے پیسے سے زمین خرید رہا تھا

11:11 pm

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے شعبدہ بازی کی،اصل حقائق چھپائے، ایرا فنڈز سے3ادائیگیاں ہوئیں،پہلی ادائیگی6 ستمبر2012ء کو2 کروڑ، دوسری ادائیگی مارچ 2013ء کو13 ملین، اورتیسری ادائیگی جولائی2011ء میں 27 ملین کی گئیں،ہم ان3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں۔انہوں نیج یہاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا
کہ شہباز شریف نے آج شعبدہ بازی کی۔ شہبازشریف نے اصل حقائق چرانے کی کوشش کی۔ علی عمران اینڈ کو کے3 ادائیگیوں کے چیکس دکھائے گئے۔ 6 ستمبر 2012ء کو2 کروڑ روپے کی پہلی ادائیگی کی گئی۔ دوسری ادائیگی 13 ملین کی مارچ 2013ء میں کی گئی۔ تیسری ادائیگی 27 ملین کی جولائی2011ء میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ادائیگیوں کی رقم ملا کر 6 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ہم صرف 3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جوایرا سے کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیک سے ادائیگی نوید اکرام نے کی۔ پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام کی تھی۔ نوید اکرام نے عدالت میں علی عمران کا کردار بتایا۔ نوید اکرام کے معاملے میں شہبازشریف کا انصاف سمجھ نہیں آیا۔ نوید اکرام غریب تھا تو چھترول کرا دی۔لیکن علی عمران کا کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی اصل وجہ ہے پورے ٹبر کی چوری پکڑی گئی۔ 13کروڑ روپے ادائیگی سے زمین خریدی گئی۔ نوید اکرام ایرا کے پیسے سے زمین کیسے خرید رہا تھا؟ وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ یہ آج یہ دھڑی اور دھیلے کی بات کررہے۔لیکن ان کی دھڑی سے مطلب کھرب اور دھیلے سے مطلب ارب ہے۔ شاہد خاقان عباسی خود کہتے رہے ہیں جس نے گرفتارکرنا ہے کرلے۔ شاہد خاقان عباسی نے کوئی ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرائی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کی توخواہش تھی کہ انہیں گرفتارکیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کی عملداری جب رنگ پکڑتی ہے تو ان کے چہرے زرد ہوجاتے ہیں۔ جوشخص نیب کا ملزم ہو وہ ضمانت کراتا ہے یا قانونی چارہ جوئی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگناہی کے ثبوت دینے کا فورم عدالتیں ہیں وہاں بیگناہی کے ثبوت دینے چاہیے۔ شہباز شریف میڈیا کے بجائے اپنی صفائی عدالتوں میں دیں۔ ن لیگ حکومت کو نیب کے عمل میں گھسیٹ رہی ہے۔ حکومت کا وزیربلدیات نیب کے ہاتھوں گرفتارہوئے او قانونی پراسس کے بعد رہا ہوئے۔ وزیر جنگلات بھی گرفتار ہوا اور اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ ن لیگ کے دور میں کوئی ایک مثال بتا دیں جس میں وزیر گرفتار ہوا ہو۔ ادارے آزاد ہیں اور شفاف انداز میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے قبل ازگرفتاری ضمانت نہیں کروائی۔ نیب کے بلاوے اور گرفتاری میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اتنا جرم ہے کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد