02:15 pm
شمالی وزیرستان آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

شمالی وزیرستان آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

02:15 pm

بنوں (آن لائن)شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ علاقہ آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
زخمیوں میں نائیک فضل سبحان، سپاہی داؤد،سپاہی ساجد اور سپاہی اشفاق شامل ہیں ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔