12:17 pm
مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں،اپنےخوفناک انجام دیکھتے ہوئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں

مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں،اپنےخوفناک انجام دیکھتے ہوئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں

12:17 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنماغلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ شریف فیملی کواپنا خوفناک انجام نظر آرہاہے اس لیے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ،مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، ملکی دولت لوٹنے والے اپنی کرپشن چھپانے
اور قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ، مریم صفدرخاندان کی کرپشن بچانے کیلئے جھو ٹ کا سہارا لے رہی ہیں مگر ان کا ہر جھو ٹ پکڑا جا تا ہے‘(ن) لیگ کی جانب سے تمام کوششوں کا ایجنڈا صر ف اور صرف کر پشن کا تحفظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ملک سے لو ٹی گئی دو لت کا حسا ب کتا ب دینا پڑے گا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب) کے حکم پرشہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ بند کیے گئے کھاتوں میں شہبازشریف سمیت انکے بیٹے حمزہ اورسلمان شہباز کے اکاونٹس بھی شامل ہیں۔ " میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے رابعہ عمران، مہرانسائ اور نصرت شہباز سمیت عائشہ ہارون کے اکاونٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں