12:24 pm
اپنا گھر بنانے والوں کا خواب پورا ہونے کا وقت آگیا، نیاپاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت غریب عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اپنا گھر بنانے والوں کا خواب پورا ہونے کا وقت آگیا، نیاپاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت غریب عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

12:24 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کریا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے شہری ویب سائٹ کے ذریعے اسکیم میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں ۔رجسٹریشن کی فیس 250 روپے مقرر کی گئی۔ رجسٹریشن کے وقت کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے 250 روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے
بعد ملک کی غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے پاکستان تحریک انصاف کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے 14 جون کو پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال 20-2019ء کے بجٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو نظر انداز کردیا تھا۔اس وجہ سے اپنا گھر لینے کے خواہشمند افراد کا انتظار مزید طویل ہو جائے گا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو صرف لاہور اور گوجرانوالہ میں اراضی کے حصول کے لئے مختصر فنڈز مختص کر نے کی تجویز پیش کی گئی ۔ صوبائیبجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ منصوبہ کے تحت لاہور کے علاقے موہلنوال میں 93 کروڑ 70لاکھ روپے سے 128 ایکڑ اراضی کے حصول کو دو سال پر محیط کر دیا گیا۔آئندہ مالی سال 20-2019ء میں صرف 20 کروڑ روپے مختص کر نے کی تجویز پیش کی گئی ۔ باقی 73 کروڑ 70 لاکھ روپے کو اس سے اگلے مالی سال 21-2020ء کے خانہ میں ڈال دیا گیا۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں 80 کروڑ روپے سے 216 ایکڑ اراضی کے حصول کے منصوبے کو تین سالوں پر محیط کر دیا گیا۔ آئندہ مالی سال کے دوران صرف 8 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کر نے کی تجویز پیش ہوئی ۔ بجٹ دستاویز میں باقی رقم کو اس سے اگلے دو مالی سالوں کے خانہ میں ڈالا گیا ۔ مجوزہ بجٹ میں ان دو اسکیموں کے سوا کسی اسکیم کا تذکرہ موجود نہیں ہے ۔ قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت رواں برس دسمبر تک پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیڑھ لاکھ گھروں کی تعمیر شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین خبریں