01:35 pm
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی خاتون رہنما کے گھر سے 4من چرس برآمد، بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی خاتون رہنما کے گھر سے 4من چرس برآمد، بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

01:35 pm

بہاولپور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی خاتون رہنما کے گھر سے 4من چرس برآمد، بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ(ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد کر لی اور ان کے بیٹے طیب کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اےفوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 4 من چرس برآمد کر لی اور وہاں سے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب کو گرفتار کر لیا ۔ بعدازاں تفتیش کے بعد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم ورک کے بیٹے عدیل کو بھی اے این ایف نے حراست میں لے لیا جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔