04:38 pm
وزیراعظم عمران خان وائٹ ہائوس پہنچ گئے،امریکی صدر ٹرمپ نے فقید المثال استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان وائٹ ہائوس پہنچ گئے،امریکی صدر ٹرمپ نے فقید المثال استقبال کیا

04:38 pm

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے دورے پر امریکا میں موجود ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں باقاعدہ ملاقات شروع ہوگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیامریکی صدر سے پہلے ون آن ون ملاقات ہوگی، پھر وفود کی سطح پر میٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی،
ملاقات میں باہمی تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے سینیٹر لنزے گراہم کی کوششوں کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر کو ترقی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے وسیع بنیادوں پرتعلقات چاہتا ہے جو دونوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہو۔وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان امریکا سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپورتعاون چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان امریکا کے تعاون سے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ امریکی سینیٹرلینزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا آزاد تجارتی سمجھوتے کے تحت وسیع کاروباری مواقع ہیں۔ پاک امریکا آزاد تجارتی سمجھوتا باہمی سیکیورٹی مفادات سے جڑا ہوا ہے۔ پاک امریکا تعلقات کوازسر نو استوارکرنا ہمارے لیے بہترین موقع ہے۔ لنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا اعلیٰ سطح پر رابطے دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔ افغانستان میں امن، مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ پاکستان میں کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کے باعث صورتحال بہترہوسکی۔+‎

تازہ ترین خبریں