04:52 pm
ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کے دوران سفارتی آداب پھر بھول گئے

ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کے دوران سفارتی آداب پھر بھول گئے

04:52 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طور اطوار نہ بدلے ۔ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ایسی حرکت کر ڈالی کہ سفارتی آداب کی دھجیاں ہی بکھر گئیں۔ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس کی عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دینے کی بجائے خود پہلے چل پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس پہنچے
تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔تاہم اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں۔ سفارتی آداب کے مطابق امریکی صدر ہمیشہ وائٹ ہاوس پہنچنے والے مہمان کو عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ تاہم امریکی صدر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس کی عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دینے کی بجائے خود پہلے چل پڑے۔

تازہ ترین خبریں