05:22 pm
’’عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا‘‘پیپلزپارٹی نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

’’عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا‘‘پیپلزپارٹی نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

05:22 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا تھا.جسے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔تاہم اس حوالے سےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے
کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا۔اس وقت ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوازیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے ہزاروں لوگوں سے خطاب کو خالی کرسیوں سے خطاب قرار دے دیا۔پی پی پی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کیا۔جب شہید بی بی امریکا گئی تھیں تو پورا امریکی نمائندگان کھڑے ہو گئے تھے۔جب کہ عمران خان کا استقبال کرنے کے لیے ائیرپورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہنچے تھے۔ خیال رہے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹل میں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ لگانے والے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے وزیراعظم عمران خان کا نعرہ سنتا آ رہا ہوں لیکن اب میں وزیراعظم بن گیا ہوں آپ کو یقین ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں ایک چیز آپ نے یاد رکھنی ہے اللہ نے یہ جو ہمیں ملک دیا ہے، کسی کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان اب ہر سال آپ کو تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، پاکستان ہر سال بہتری سے بہتری کی جانب سفر کرے گا۔

تازہ ترین خبریں