05:42 pm
کمرہ عدالت میں آصف زرداری کے قدموں میں ایساشخص آکر بیٹھ گیا

کمرہ عدالت میں آصف زرداری کے قدموں میں ایساشخص آکر بیٹھ گیا

05:42 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اومنی گروپ کے عبد المجید غنی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں اپنی پناہ ڈھونڈ لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی ہے۔ یہ استفسار سرگوشیوں میں اس وقت کیا گیا جب احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے
اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو شریک چیئرمین پی پی پی کے قدموں میں بیٹھے دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی عدالت میں جتنی دیر بھی اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سے بات چیت ہوتی رہی وہ اتنی دیر تک وہ ان کے پاؤں میں بیٹھے رہے۔ سابق صدر پاکستان نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔اسی موقع پر نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری نے جیل میں قید سیاستدانوں سے سہولیات واپس لینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہولتیں کون سی دی ہیں؟ صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی اور اے سی واپس لے لیے جائیں گے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ہم تو پہلے بھی بیرکوں میں رہتے ہیں۔یاد رہے کہ آج جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے لیے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری احتساب عدالت پہنچے۔ اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ احتساب عدالت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

تازہ ترین خبریں