07:42 am
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا سے 29سال بعد دوسری ملاقات

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا سے 29سال بعد دوسری ملاقات

07:42 am

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تھے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مریکی صدر سے پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی اور پھر وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے سینیٹر لنزے گراہم کی کوششوں کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر کو ترقی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے وسیع بنیادوں پرتعلقات چاہتا ہے جو دونوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہو۔وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان امریکا سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپورتعاون چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان امریکا کے تعاون سے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ گزشتہ روز ہونےوالی ملاقات یوں تو دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوئی تاہم وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ سے ملاقات کو خوب پزیرائی ملی ، اس ملاقات کو شہرت ملنے کی وجہ کپتان کی میلانیا ٹرمپ سے تقریباً 29سال بعد دوسری ملاقات ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل 1990کی ایک تصویر میں غالباً کپتان اور میلانیا کی ملاقات عمران خان کے کرکٹ دور کی ہے ۔


تازہ ترین خبریں