10:52 am
امریکہ میں کپتان کےجلسے کے بعد دیگر جماعتیں بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں

امریکہ میں کپتان کےجلسے کے بعد دیگر جماعتیں بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں

10:52 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا امریکہ میں جلسہ دیکھ کر دیگر جماعتیں بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا آپ کس جماعت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور امریکا میں عمران خان کو ملنے والی عزت اور پیار پر فخر محسوس کرنا چاہئیے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30ہزار افراد موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کے اس اجتماع نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر برگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہائوس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔جبکہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے۔