02:49 pm
پاکستانی بڑے صوبے کا دارلحکومت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا

پاکستانی بڑے صوبے کا دارلحکومت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا

02:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑے صوبے کا دارلحکومت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا ، متعدد افراد بارے افسوسناک خبر موصول ، ریسکیو ٹیمیں روانہ ۔۔۔ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی باس سے دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی متحرک ہوگئی ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کا بھی خدشہ ہے۔