03:09 pm
 قبائلی اضلاع میں انتخابات: آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے 3دن کی مہلت

قبائلی اضلاع میں انتخابات: آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے 3دن کی مہلت

03:09 pm

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے 3روز کی مہلت دیدی ہے ، پارٹی میں شمولیت کا بیان حلفی اور متعلقہ جماعت کے سربراہ کا خط کمیشن کو بھجوانا ضروری ہے ،کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کرنے والے ممبران صوبائی اسمبلی آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں بیٹھے گے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ کی عام نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں ایسے امیدوار جو آزاد حیثیت سے کامیا ب ہوئے کو اگاہ کیا گیا ہے
کہ وہ اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اپنی مرضی سے کسی سیاسی جماعت میں اگر شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے الیکشن رولز 2017 کے رول 92(6)کے تحت وہ متعلقہ سیاسی جماعت کو اپنی شمولیت کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کریں گے او ر متعلقہ جماعت کا سربراہ بذریعہ خط الیکشن کمیشن کو اس شمولیت سے آگاہ کرے گا اور اس خط کیساتھ امیدوار کے شمولیت کا بیان حلفی منسلک کرے جوکہ نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو واضح رہے کہ درجہ بالا خط بمعہ بیان حلفی کامیاب امیدواروں کے سرکاری اعلامیہ جاری ہونے کے 3 دن کے اندر لازمی طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ہوگا