04:13 pm
وزیراعظم اور میلانیہ ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم اور میلانیہ ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

04:13 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ا ور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پر امریکی صدر کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور بعدازاں تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کیں۔ٹویٹر پر امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر کے اچھا لگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر بھی عمران خان اور میلانیہ ٹرمپ کی ملاقات کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔چونکہ یہ تاثر عام ہے کہ عمران خان بہت ہینڈسم ہیں اور خواتین کاعمران خان پر دل آ جاتا ہے اس لیے عمران خان اور میلانیہ ٹرمپ کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ میلالنیہ ٹرمپ اس وقت کیا سوچ رہی ہوں گی؟ جواب مزاحیہ ہونا چاہئیے۔ایک صارف نے کہا کہ لیجنڈ ہمیشہ درمیان میں ہوتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ میلانیہ اور ٹرمپ کی وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی۔نریندر مودی سے ملاقات میں وہ ٹرمپ اور میلانیہ کے ایک جانب کھڑے ہیں تاہم عمران خان ٹرمپ اور میلانیہ کے درمیان کھڑے ہیں۔صارف کا کہنا ہے کہ کچھ تصاویر خود بولتی ہیں۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا جس میں میلانیہ ٹرمپ عمران خان کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں،صارف نے کہا اپنے لیے کوئی ایسا تلاش کریں جو آپکی طرف ایسے دیکھے جیسے میلانیہ عمران خان کو دیکھ رہی ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ہر خاتون اول عمران خان کے ساتھ تصویر بنوا کر خوش کیوں ہوتی ہے؟؟؟ ۔صارف نے عمران خان کی ملائیشیا کی خاتون اول کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی۔ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کے دوران ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔۔ اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔واضح رہے میلانیہ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں