05:00 pm
 امریکی صدر نے افغان مسئلے پر عمران خان سے کیا امید لگالی، جانئے

امریکی صدر نے افغان مسئلے پر عمران خان سے کیا امید لگالی، جانئے

05:00 pm

وشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات شروع ہوگئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں،
امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیااور مصافحہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے پہلے ون آن ون ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں،امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر مین مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہو۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر نشست بھی ہوگی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔ امریکین صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تو وہ پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔