05:19 pm
کوئٹہ بم دھماکے میں دو افراد شہید

کوئٹہ بم دھماکے میں دو افراد شہید

05:19 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔ جبکہ دو درجن کے قریب کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی باس میں بم دھماکہ ہوا جس کے باعث علاقے میں واقع 5 دکانیں تباہ ہوگئیں
۔بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارائیوں کے ذریعے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی فوری متحرک ہوئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ موٹر سائیکل میں بم نصب کرنے کے بعد اسے ریمورٹ کنٹرول سے چلایا گیا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آس پاس موجود دکانیں اور گاڑی تباہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبریں