09:01 am
پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ لاہور میں بارش کا امکان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ لاہور میں بارش کا امکان

09:01 am

لاہور(نیوز ڈیسک )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ لاہور میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا
جبکہ جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم ہوگا ۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے جبکہ آج لاہور سمیت فیصل آباد، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود،تیز ہواؤں اور بارش کاامکان ہے۔لاہور میں درجہ حرارت39،فیصل آباد میں39ملتان میں41جبکہ سرگودھامیں درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔