06:11 am
بھارت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں

بھارت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں

06:11 am

کراچی(ویب ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں، بھارتی وزیردفاع نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے،راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کارروائی پر ہم نے پاکستانی فوج یا پاکستانی سالمیت پر حملہ نہیں کیا،لیکن ہم بہت باصلاحیت ہیں،تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر دہشت گردی ختم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے،اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان سے آئندہ مذاکرات میں آزاد کمشیر پر بات کرنے کا بھی اشارہ دیا،دوسری جانب انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حافظ سعید اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں سنجیدگی نہیں دکھائی۔
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی نریندر مودی کی درخواست پر ثالثی کی پیشکش بڑا بریک تھرو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، پاکستان حکومت اور آرمی ایک صفحہ پر ہیں۔ سائوتھ ایشیا کے امن اور معاملات میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری جیسے میگا پروجیکٹ کے بعد پاکستان کی قدر اور بڑھ گئی ہے۔ پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کا ایک ساتھ امریکہ جانا اور بڑھ چڑھ کر استقبال پیش کیا جانا مستقبل کے حالات میں پاکستان کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سپریم ہیڈ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اپنے دورہ برطانیہ پہنچنے پر برمنگھم ائر پورٹ پر صدر برطانیہ مسلم کانفرنس راجہ اسحق صابر کی قیادت میں پرتپاک استقبال کے موقع پر کیا۔ استقبال کرنے والوں میں مرکزی سیکرٹری مہرالنساء، راجہ اسحق صابر صدرMLبرطانیہ، عبدالخالق قادری، سردار امجد عباسی، چیئرمین پبلسٹی بورڈ، ملک ساجد، شبیر ملک، راجہ محمد اسحق، چوہدری زیارت حسین، چوہدری جمیل تبسم، راجہ ذوالقرنین، پروفیسر امتیاز، سردار شکیل، سردار فردوس بیگ، جاوید عباسی، چوہدری یونس، چوہدری مطلوب، راجہ زیارب، اظہرگیلانی، سید عاشق کاظمی، حاجی سلیم، چوہدری فاضل سینئر کونسلر، چوہدری جاوید احمد ایڈووکیٹ، چوہدری اشفاق، شربت حیات اور دیگر کثیر تعداد میں کارکنان شامل تھے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان بذریعہ قومی ائر لائن برمنگھم ائر پورٹ پہنچے۔ استقبال کے بعد برمنگھم ائر پورٹ ہیلی پیڈ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر فام ہائوس استقبالیہ تقریب پہنچے۔ یاد رہے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی اسپیکر مہرالنساء اور صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحق صابر فام ہائوس استقبالیہ تقریب میں پہنچے، جہاں مسلم کانفرنس کارکنوں و رہنمائوں نے استقبال کیا۔

تازہ ترین خبریں